چین واحد ملک ہے جو ایران پر اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے،اسرائیلی قونصلرجنرل

جمعرات 3 جولائی 2025 13:08

شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)اسرائیل نے چین پر زور دیا کہ وہ ایران کے فوجی اور جوہری عزائم کو لگام دینے کے لیے اپنی اقتصادی اور سیاسی طاقت کا استعمال کرے۔شنگھائی میں اسرائیل کی قونصل جنرل راویت بیئر نے صحافیوں کو بتایا، "چین واحد ملک ہے جو ایران پر اثر و رسوخ استعمال کر سکتا ہے۔ اگر چین ایران سے تیل نہ خریدے تو وہ تباہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

"انہوں نے کہاکہ چین کی ایرانی تیل کی خریداری سے اسے تہران پر اثر و رسوخ حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ بدقسمتی سے ایران کو ایرانی تیل کی فروخت سے حاصل شدہ بہت زیادہ رقم اور آمدنی خطے میں ایران کی مذموم سرگرمیوں پر خرچ ہوتی ہے۔"بیئر نے کہاکہ "وہ ایران پر دبائو ڈال سکتے ہیں، وہ ایران پر سیاسی برتری رکھتے ہیں، وہ خطے میں اس کی بدنیت سرگرمیوں کو تبدیل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ چین بہت کچھ کر سکتا ہے۔"