ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی

جمعرات 3 جولائی 2025 14:17

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..
سیول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پلیٹ کپ ڈویڑن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان گرلز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کو 39 کے مقابلے 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔پاکستان پلیٹ کپ ڈویڑن کا فائنل مالدیپ یا چائنیز ٹائپی کے خلاف جمعے کو کھیلے گا۔