ویمن ایشین کپ کوالیفائر‘ قومی ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شاندارکم بیک کرتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں میزبان انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دے دی

جمعرات 3 جولائی 2025 14:22

ویمن ایشین کپ کوالیفائر‘ قومی ٹیم نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)ایشین فٹ بال فیڈریشن (اے ایف سی) ویمن ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم نے شاندارکم بیک کرتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں میزبان انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دے دی۔گروپ ڈی کے میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے نادیہ خان اور سوہا ہیرانی نے پہلے ہی ہاف میں گول داغ دیے۔

(جاری ہے)

نادیہ خان نے کھیل کے 8ویں منٹ میں جبکہ 18ویں منٹ میں سوہا ہیرانی نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، یہ پاکستانی کھلاڑی نادیہ خان کا انٹرنیشنل کیریئر کا 5واں گول تھا۔

اس دوران ویمن ٹیم کی گول کیپر زیانا جیوراج نے حریف ٹیم کے متعدد حملے ناکام بنائے، اس شاندار فتح پر کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔ایونٹ میں قومی ٹیم کا تیسرا مقابلہ ہفتے کو کرغزستان سے ہوگا، پاکستان ویمن کی فیفا رینکنگ میں 157 اور انڈونیشیا کی رینکنگ 95 ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے ستمبر 2023 کے بعد پہلی بین الاقوامی کامیابی حاصل کی، آخری بار پاکستان نے لاو?س کی ٹیم کو پنالٹیز پر شکست دی تھی۔