امریکہ آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری، ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا

اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ کو امریکہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا، امریکی امیگریشن محکمے نے انتباہی پیغام جاری کردیا

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 3 جولائی 2025 13:10

امریکہ آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری، ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03جولائی 2025)امریکہ آنے والوں کیلئے نئی وارننگ جاری،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا،امریکی امیگریشن محکمے نے امریکہ آنے والوں کیلئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق انتباہی پیغام جاری کردیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025 میں سخت فیصلہ لیا گیا ہے۔

امریکی امیگریشن محکمے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہاگیا ہے کہ امریکہ آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے نہ کہ حق اگر آپ دہشتگردی کی حمایت کرتے ہیں۔ تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ امریکہ میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔امریکی محکمہ نے جاری پیغام میں کہا کہ اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ کو امریکہ میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔

قانون توڑنے والوں کے گرین کارد اور ویزہ منسوخ کئے جائیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ملک میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے لیکن یہ کارروائی صرف غیرقانونی تارکین وطن تک محدود نہیں بلکہ ایسے افراد بھی زد میں آ گئے ہیں جن کے پاس درست ویزے یا گرین کارڈز ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق درجنوں ایسے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی امیگریشن چھاپوں میں حراست میں لیا گیا۔

سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ اگر کوئی طالبعلم ویزا لے کر امریکہ صرف مظاہروں میں شرکت، عمارتوں پر قبضہ اور افراتفری پھیلانے آتا ہے تو ہم اسے ویزا نہیں دیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت نے یونیورسٹیوں میں حماس کی حمایت کے الزام میں غیر ملکی طلباء کے ویزے منسوخ کرنے کا عمل بھی تیز کر دیا ہے اس میں کیمپس مظاہروں میں شرکت اور فلائرز کی تقسیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کرنے کااعلان کیا تھا۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھاکہ گرین کارڈکی درخواستوں میں فوری تبدیلیاں کر رہے تھے۔ سابقہ پالیسی سے صحت عامہ کوخطرہ لاحق ہوسکتاتھا۔نئی مستقل رہائش درخواست کیلئے تجدید شدہ طبی معائنے کے فارم کی شرط لاگو کی گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کے تحت  نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قراردیا گیا تھا۔

درخواست دہندگان کوپہلے غیرمعینہ مدت تک فارم استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔تبدیلی اسٹیٹس ایڈجسٹمنٹ درخواست دینی والی تارکین وطن پراثرڈال سکتی تھی۔ نئی پالیسی کے تحت  امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کودوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کیلئے تھی۔