کراچی‘ داماد نے سُسر سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا،ایس ایس پی ویسٹ

جمعرات 3 جولائی 2025 16:19

کراچی‘ داماد نے سُسر سمیت 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں داماد نے اپنے والد، بھائی اور رشتے دار کے ساتھ مل کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اس کے سُسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا۔

(جاری ہے)

گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار رحمت نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان اور امین شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سُسر شاہجہان اور رشتہ دار ملزم رحمت کو گرفتار کر لیا جبکہ مقتول غوث الدین عرف عمران کا داماد حمید اوسر اس کا بھائی رحمت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک پستول بھی برآمد کیا گیا ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کا آبائی تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔