الیکشن ٹریبونل نے عبد العلیم خان کی کامیابی کے خلاف الیکشن پٹیشن تکنیکی بنیادوں پر مسترد کر دی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:24

الیکشن ٹریبونل نے عبد العلیم خان کی کامیابی کے خلاف الیکشن پٹیشن  تکنیکی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان کی این اے117 لاہور سے کامیابی کے خلاف الیکشن پٹیشن مسترد کر دی، الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس سلطان تنویر احمد نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار علی اعجاز بٹر کی درخواست مسترد کر دی،عدالت نے عبد العلیم خان کی کامیابی کے خلاف درخواست تکنیکی بنیادوں پر مسترد کی،عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار علی اعجاز بٹر نے اوتھ کمشنر کے روبرو ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر تصدیق نہیں کروائی۔