فرقان خان نے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ حاصل کیا

جمعرات 3 جولائی 2025 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) پاکستان کے فرقان خان نے برمنگھم، الاباما، امریکہ میں ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز 2025میں 130کلو گرام گریکو رومن ریسلنگ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔

(جاری ہے)

فرقان خان نے امریکہ اور منگولیا کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کیں لیکن سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھا گئے ۔ فرقان خان نے کہا کہ الحمدللہ، میں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔ پسینے کا ہر قطرہ میرے ملک کے لیے تھا، اور مجھے یہ تمغہ پاکستان کے لیے گھر لانے پر فخر ہے۔یہ شاندار کامیابی بین الاقوامی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی طاقت، ٹیلنٹ اور لڑنے کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے۔