
غ*سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری
جلوسوں کے روایتی راستے برقرار رکھے جائیں، سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں
جمعرات 3 جولائی 2025 19:30
(جاری ہے)
عظمیٰ بخاری نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ محرم ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
جلوسوں کے روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کی جائے۔فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جلوسوں کے راستوں پر لائٹس، پانی کا چھڑکاؤ، اور CCTV کیمروں کی موجودگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تمام مکاتب فکر کے علما صبر، برداشت اور بھائی چارے کا پیغام دیں۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام مکاتب فکر متحد ہیں اور ہم سب مل کر حالات کو پٴْرامن بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بعد ازاں سیف سٹی اتھارٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں انہیں چھ محرم کے جلوسوں کی CCTV مانیٹرنگ کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جلوسوں کے تمام مرکزی راستے کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے جھنگ سٹی میں سبیل پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، پانی کی دستیابی اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ سبیلز کی صفائی اور پانی کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔وزیر اطلاعات نے سات محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے ساڑھے تین کلومیٹر طویل روٹ کا خود دورہ کیا اور امام بارگاہ مہاجرین میں منتظمین سے ملاقات کے دوران انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.