مردان ،بھائی نے بھائی کو غیرت کے نام پر قتل کرکے ماموں کو ناکردہ جرم میں پھنسا دیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:30

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)مردان میں بھائی نے بھائی کو غیرت کے نام پر قتل کرکے ماموں کو ناکردہ جرم میں پھنسا دیا، قتل کی دعویداری ماموں پر کردی، بے گناہ ہوں حکام واقعے کی انکوائری کراکر مجھے انصاف اور قاتل کو سزا دیں اس سلے میں جہانگیرہ خورشید آباد نوئے نہر کے رہائشی سربلند خان نے کہا ہیکہ گل بی بی اور ظفر اقبال جو کہ رشتے میں خالہ اور بھنجا تھے لیکن تقریبا گذشتہ 23سالوں سے ناجائز تعلقات کی وجہ سے فیصل آباد جاکر روپوش تھے کو مقتول ظفر اقبال کے بھائی مظہر اقبال نے فیصل آباد سے مولاناکلے گدر مردان بلاکر اپنے دوسرے خالہ زاد طارق کے ساتھ ملکر قتل کئے اور بعدمیں دونوں کے قتل کو مظہر اقبال نے غیرت کے نام پر قتل کا رنگ دے کر مجھ اور میرے بیٹوں اسد، عمران اور میرے بھائی منیر سمیت میریسالے واجد پر من گھڑت اور جھوٹی دعویداری کرکے مجھے پھنسانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال بار ہا کہہ ریا ہے کہ مقتولہ گل بی بی اور مقتول ظفر اقبال میاں بیوی ہے لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ گل بی بی اور ظفر اقبال میاں بیوی نہیں بلکہ خالہ اور بھانجا تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس قتل سے میرا، میرے بھائی اوربیٹوں سمیت سالے کا کوئی تعلق نہیں ہے یہ صرف مجھے اور میرے بیٹوں، سالے اوربھائی کو پھنسانے کی سازش ہے انہوں نے اعلی پولیس حکام، عدلیہ اور حکومت سے مطالبہ کردیا ہے کہ اس کیس کا غیر جانبدار تحقیقات کراکے مجھے انصاف فراہم کریں اور گل بی بی اور ظفر اقبال کے قتل میں ملوث مظہر اقبال اور طارق جو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔