محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پرمیپکو لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ اسد عباس کو معطل کر دیا گیا

جمعرات 3 جولائی 2025 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر نے محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے اور نااہلی پر سٹی سب ڈویژن وہاڑی کے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ فرسٹ اسد عباس کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر وہاڑی سرکل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

میپکوترجمان کے مطابق لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ کے خلاف پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت محکمانہ کارروائی بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔