کراچی میں 26 سالہ موٹر مکینک قتل کیس میں بیوی اور سالا گرفتار

جمعرات 3 جولائی 2025 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)کراچی کے علاقے کورنگی میں 26 سالہ موٹرمکینک قتل کیس میں بیوی اورسالے کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آرمیں ملزمہ کا ماموں بھی نامزد ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بیٹے نے پندرہ ماہ پہلے پسند کی شادی کی۔ گھریلو جھگڑوں کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا تھا۔کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مکینک عمیر کے قتل کاواقعے میں پولیس نے مقتول کی بیوی اور سالے کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد اشفاق احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ عوامی کالونی میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمے میں رباب فاطمہ، عبدالوہاب اور لڑکی کے ماموں نامزد ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق بیٹے نے پندرہ ماہ قبل رباب فاطمہ سے پسند کی شادی کی تھی۔مقدمے کے مطابق رباب فاطمہ ٹیچر تھی بیٹے اور بہو میں جھگڑے رہتے تھیکیونکہ بیٹا بہو کو نوکری چھوڑنے کا کہتا تھا کس کے بعد معاملہ طلاق تک پہنچ گیا۔مقدمہ کے مطابق بیٹا عمیر رباب فاطمہ کو لینے اس کے گھر گیا تھا جہاں یہ واقعہ پیش آ گیا۔