وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت ، عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے

جمعہ 4 جولائی 2025 11:13

وزیراعظم شہباز شریف کل  آذربائیجان کے شہر خان کندی  میں اقتصادی تعاون ..
خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل آذربائیجان کے شہر خان کندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سربراہ اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وزیر اعظم عالمی و علاقائی امور، تجارت کے فروغ، پائیدار ترقی، علاقائی روابط کی مضبوطی اور خطے کے چیلنجز کے حل پر گفتگو کریں گے۔وزیر اعظم اجلاس میں شرکت کیلئے آئے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔\932