تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں، نمائندہ اقوام متحدہ

اگر کمپنیز پھر بھی ایسا کرتی ہیں تو ان کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا خطرہ موجود ہے،بیان

جمعہ 4 جولائی 2025 15:18

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کہا ہے کہ تجارتی ادارے اسرائیل کے ساتھ کاروبار بند کر دیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسیسکا البانیز نے کہا کہ اسرائیل کی معیشت نسل کشی پر مبنی ہے، ملٹی نیشنل کمپنیاں اسرائیل کے ساتھ تجارت بند کر دیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کمپنیز پھر بھی ایسا کرتی ہیں تو ان کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا خطرہ موجود ہے۔فرانسیسکا البانیز نے مزید کہا کہ غزہ میں حماس کے ساتھ ہونے والا تنازعہ نئے ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کو آزمانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔