لاہور ،مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق

جمعہ 4 جولائی 2025 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق باغبانپورہ ، قائد اعظم انٹرچینج کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 17سالہ نوجوان جاں بحق ہوا ، نوجوان روڈ کراس کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں ا کر موقع پر دم توڑ گیا شناخت عبداللہ ولد زاہد کے نام سے ہوئی، داتا دربار کے علاقہ میں بے ہوشی حالت میں ملنے والا 55سالہ شخص دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیاجس کی شناخت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں۔