صدر مملکت کا کراچی میں عمارت گرنے کے سانحے پر دکھ کا اظہار

جمعہ 4 جولائی 2025 16:08

صدر مملکت  کا کراچی میں عمارت گرنے کے  سانحے پر   دکھ  کا اظہار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں عمارت گرنے کے افسوسناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان میں صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور بحالی کی دعا کی۔ صدر مملکت نے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی ۔ صدر مملکت نے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کی ہدایت کی ۔ صدر مملکت نے حادثے کی وجوہات کا فوری تعین کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچائو کے لئے موثر اقدامات کی بھی ہدایت کی ۔\932