موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے نئی نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،گورنر خیبرپختونخوا

جمعہ 4 جولائی 2025 17:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے نئی نسل کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس حوالہ سے شعور بیدار کرنے میں گورنر ہائوس بھرپور کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس پشاور حکام کی جانب سے جاری شدہ تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یوتھ کونسل خیبرپختونخوا کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت طارق شاہ کررہے تھے ، وفد میں فرشتہ نور ، شاہد خان ، فاطمہ فراز ، بشری آفریدی شامل تھے، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ یوتھ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتی ہے ہماری صوبائی حکومت نے کرپشن پر فوکس کر رکھا ہے صوبہ دہشت گردوں کے حوالے ہے ایسی صورت حال میں سب سے زیادہ نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے صوبائی حکومت کی اس نااہلی سے صوبہ کے نوجوانوں کو احساس محرومی سے نکالنا میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے اس حوالہ سے میں رابطہ میں ہوں ہمیں نوجوانوں کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کے نوجوانوں میں مایوسی کی شرح بڑھ رہی ہے ، انہیں بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ۔