پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ

پی آئی اے کو فیصلے کے نتیجے میں مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ دس لاکھ روپے موصول ہوچکے ہیں ، وزیر دفاع

جمعہ 4 جولائی 2025 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے حق میں 13 سال قبل مقدمے کا فیصلہ،پی آئی اے کو فیصلے کے نتیجے میں مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ دس لاکھ روپے موصول۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ پی آئی اے سے متعلق ایک بہترین خبر سامنے آئی ہے تیرہ سال پہلے مقدمے کا فیصلہ پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں آیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے انویسٹمنٹ کے اکاؤنٹ میں 3 ارب 9 کروڑ دس لاکھ موصول ہو چکے ہیں فیصلے اور اس پر پر عملدرآمد میں کل 28 سال کا وقت لگا۔