کورنگی ناصر کالونی میں لوڈشیڈنگ میں تاحال کمی نہ آسکی

ڈیڑ ھ سال قبل لائن لاسز کے نام پر کے الیکٹرک نے 10گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام پرعذاب مسلط کیا تھا

جمعہ 4 جولائی 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)کورنگی ناصر کالونی میں لوڈشیڈنگ میں ابھی تک کمی نہ آسکی ۔ ڈیڑ ھ سال قبل لائن لاسز کے نام پر کے الیکٹرک نے 10گھنٹے اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے عوام پرعذاب مسلط کیا تھا لیکن ابھی تک بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے کے الیکٹرک نے 2025 کی گرمیوں میں از خود لودشیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک پہنچادیا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ بجلی کمپنی تو اب غنڈہ گرد کمپنی بن گئی ہے ، اب انہوں نے اپنا شکایتی سینٹر 118بھی بند کردیا ہے ، عوام کے پاس اپنی شکایت درج کرانے کا کوئی بھی پلیٹ فارم نہیں ہے ، کمپنی اپنی مرضی سے لوگوں کو ہر طرح سے اذیت دے رہی ہے اور یقینا اس کو صوبائی اور وفاقی حکومت کی آشیر باد حاصل ہے ، شدید گرمی میں لوگوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے ۔

(جاری ہے)

تمام معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں ، عید اور عام تعطیل کے ایام میں بھی معمول کے مطابق لوڈشیڈنگ ہوتی ہے ،پانی کی فراہمی کے وقت بھی بجلی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے لوگ پانی بھی ٹینکروں سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک طرف آپ روز میڈیا پر ملک کی ترقی کے دعوے کررہے لیکن جب عوام کو سب سے بنیادی ضرورت ہی حاصل نہیں ہے تو عوام کیسے مطمئن ہونگی کیا کراچی جیسے بڑے شہر کے مکین اگلے 50سال تک بھی بجلی اور پانی آنے کا ہی انتظار کرتے رہیں گے یا پھر آپ اس حوالے سے فوری کوئی اقدامات بھی کرینگی