ش* 52 ویں کامن کے نئے بھرتی ہونے والے اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

ٌ07 خواتین سمیت 33 اے ایس پیز کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات، ترجمان پنجاب پولیس

جمعہ 4 جولائی 2025 20:35

jلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) 52 ویں کامن میں شامل نئے بھرتی ہونے والے اے ایس پیزکے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔وفد میںشامل 07 خواتین سمیت 33 اے ایس پیز نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس پیز 20 جولائی سے نیشنل پولیس اکیڈمی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

دوران ٹریننگ اے ایس پیز 28 جولائی تا 8 اگست تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹاسک سرانجام دیں گے۔آئی جی پنجاب نے زیر تربیت افسران کو سی سی ڈی، رائٹ منیجمنٹ پولیس، پولیس ایپس اور سمارٹ سیف سٹیز سمیت پولیس پراجیکٹس بارے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ اے ایس پیز لا اینڈ آرڈر، کرائم کنٹرول، ویلفیئر، عدالتی امور اورپولیس ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم بارے آگاہی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں سسٹم کو سمجھنے اور انوسٹی گیشن بیسڈ جدید پولیسنگ سیکھنے کے وسیع مواقع ہیں۔آئی جی پنجاب نے نوجوان افسران کو بھرپور محنت اور لگن سے فرائض کی ادائیگی کا حکم دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ڈاکٹر محمد عابدخان ، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی فنانس ندا عمر چٹھہ اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :