۷لیہ‘ڈپٹی کمشنر امیرابیدارسے وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن شراز شبیر کی ملاقات

جمعہ 4 جولائی 2025 20:45

۵لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء)ڈپٹی کمشنر امیرابیدارسے وزیراعلیٰ پنجاب کے سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن شراز شبیر نے ملاقات کی۔ملاقات میں ضلعی سطح پرمحرم الحرام میں اُٹھائے گئے، مانیٹرنگ کے عمل ودیگر مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر امیرابیدارنے کہاکہ ضلع انتظامیہ محرم الحرام کو پرامن بنانے کے لیے کوشاں ہے اس وقت ضلع میں مثالی امن قائم ہے ضلع کے طبقات ممبران امن کمیٹی،ضلع بھر کامیڈیا امن کے فروغ کے لیے کوشاںہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرجلوس ،روٹس کی صفائی سیکورٹی کے لیے بہترین اقدامات اُٹھائے گئے ہیںضلع بھرکے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر مانیٹرنگ کے فرائض انجام دئے رہے ہیں اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی شکایات کو فوری دور کرنے کے لیے ڈ سٹرکٹ کنٹرول روم بھی فعال ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر اور سپریٹنڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس لیہ طارق جاوید بھی موجود تھے۔