سندھ کے حکمران، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کراچی عمارت حادثہ کے ذمہ دار ہیں: حافظ نعیم الرحمن

۹کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں،قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہے اور کرپشن عام ہے

جمعہ 4 جولائی 2025 22:20

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں ملبے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے حکمران اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حادثے کی ذمہ دار ہے، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور عوام کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کراچی میں مختلف مافیاز حکومت کی سرپرستی میں کام کر رہے ہیں،قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہوتی ہے اور کرپشن عام ہے۔ پی پی گزشتہ دودہائیوں سے صوبے پر قابض ہے، کراچی کا قبضہ میئر اور صوبائی حکومت سے عوام سوال پوچھ رہے ہیں کہ ان کی کارکردگی کیا ہی انھوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی اور متاثرین کی داد رسی کی جائے۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دریائے نیلم میں مسافر گاڑی کے گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔