امام حسینؓ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا: مولانا عزیز الرحمن ثانی

ہفتہ 5 جولائی 2025 02:15

ح*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری ظہورالحق، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار نے جمعہ کے اجتماعات کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ سے محبت دراصل حضور نبی کریم سے محبت ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ فکر حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہیے،امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی۔

حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے۔ حضرت امام حسین جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں۔

(جاری ہے)

شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یذیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔ علماء نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی سرکوبی کے لئے حسینی فکر کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ نواسہ رسول نے سر کٹوا کر حفاظت دین کا حق ادا کر دیا۔

غلبہ حق کے لئے سیدنا امام حسین کا لافانی کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔ اسوہ شبیری ہی حق اور سچ کا راستہ ہے۔مزید ان کا کہناتھا کہ اہل بیت وصحابہ ایمان وہدایت کے روشن چراغ اور ان کی محبت ایمان کی ضامن ہے، شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاکا اصل وجود ہے، شہدائے کربلا کے صبر واستقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے۔

مقررین نے کہا کہ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ فکر حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہئے، امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی۔ شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاکا اصل وجودہے،شہدائے کربلا کے صبر واستقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے۔