امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب، ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہو گئی

ہفتہ 5 جولائی 2025 10:30

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق کیر کاؤنٹی کے شیرف لیری لیتھا نے پریس کانفرنس میں 24 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ سمر کیمپ سے لاپتہ کم از کم 20 لڑکیوں کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سان انتونیو کے شمال مغرب میں علاقے میں پھنسے ہوئے رہائشیوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کوشیش جاری ہے ۔ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک نےاپنی سابقہ کانفرنس میں کہا کہ مرنے والوں میں کچھ بچے بھی تھے۔ کاؤنٹی شیرف نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچے ابھی تک لاپتہ ہیں۔ا نہوں نے مزید کہا کہ 25افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :