حماس نے جنگ بندی کے معاہدے میں معمولی ترامیم کا مطالبہ کردیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:21

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک کے ردعمل میں انسانی امداد کی فراہمی کے طریقہ کار اور غزہ کی پٹی کے مخصوص علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا سے متعلق معمولی ترامیم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حماس نے امداد کی فراہمی میں اقوام متحدہ کی تنظیموں کو کلیدی کردار ادا کرنے کی درخواست کی جبکہ تقسیم کے طریقہ کار میں غزہ ہیومینٹیرین فائونڈیشن کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ ثالثوں نے امریکی ضمانتیں حاصل کیں کہ 60 روزہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔ حماس نے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے سرکاری ضامن کے طور پر واشنگٹن سے دستخط کا مطالبہ کیا ہے۔