غزہ میں اسرائیلی افواج کی اسکول پر بمباری، 5افرادشہید

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:47

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)اسرائیلی افواج نے غزہ میں اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قابض افواج نے مغازی پناہ گزین کیمپ میں واقع گھر کو نشانہ بنایا جس سے میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جنگ میں اب تک 57 ہزار 268 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسکے علاوہ 1 لاکھ 35 ہزار 625 افراد اس جنگ میں زخمی ہوئے ہیں۔