کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی 26 ویں برسی منائی گئی

وہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کیلئے ہمیشہ عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے‘فوجی سربراہان اورافواجِ پاکستان کا خراجِ عقیدت

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی 26 ویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئرچیف، نیول چیف اور افواجِ پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیرخان شہید نے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کی۔

وہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال، تحریک کا ذریعہ رہیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔