پاکستان سمیت دنیابھرمیں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ چاکلیٹ کاعالمی دن 7جولائی کو منایاجائے گا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان سمیت دنیابھرمیں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ چاکلیٹ کاعالمی دن 7جولائی کو منایاجائے گا اب سے کئی سال قبل7جولائی کے ہی دن یورپ میں پہلی بار چاکلیٹ متعارف کروائی گئی تھی اور یہ دن اسی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل آ باد سمیت دنیا بھر میں چاکلیٹ کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جن میں تلخ، کھٹے اور پھیکے ذائقے جبکہ سفید، سیاہ اور بھورے رنگ کی چاکلیٹس شامل ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر دانتوں کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی چاکلیٹ جسمانی و دماغی صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب کرتی ہے۔اور سرد موسم میں مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔