برطانیہ کی فلسطین ایکشن کمیٹی حکومتی پابندی روکنے کے لیے کوشاں

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:58

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)فلسطین کے حامی گروپ فلسطین ایکشن کی شریک بانی نے لندن کی ایک عدالت سے کہا کہ وہ برطانوی حکومت کے اس گروپ پر انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کے تحت پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو روک دے اور ان کے وکلا نے کہا ہے کہ یہ اقدام قانون کی آمرانہ زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی قانون سازوں نے اس ہفتے فلسطین ایکشن کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس کے کارکنان نے ایک فوجی مرکز میں دراندازی کرتے ہوئے دو طیاروں کو نقصان پہنچایا جو ان کے مطابق اسرائیل کے لیے برطانیہ کی حمایت کا ردِ عمل تھا۔