Live Updates

میکسیکو کی صدر نے امریکی امیگریشن بجٹ پلان کو مسترد کر دیآ

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:59

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ امیگریشن پالیسی کو مسترد کر دیا، جس میں ایک بجٹ منصوبہ بھی شامل ہے جس میں سرحدی حفاظت اور حراستی سہولیات کے لیے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق اپنی روزانہ کی بریفنگ میں، شین بام نے امریکی ایوان سے منظور شدہ مالیاتی منصوبے کی مذمت کی جس میں امیگریشن کے نفاذ کے لیے 170 بلین امریکی ڈالر شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم متفق نہیں ہیں، نقل مکانی کو ترقیاتی تعاون کے ذریعے اس کی جڑ سے حل کیا جانا چاہیے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات