رام بن،سڑک حادثے میں 25 امرناتھ یاتری زخمی

حادثہ ایک بس کابریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،کشمیرمیڈیاسروس

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:24

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں چندر کوٹ کے قریب سری نگر شاہراہ پر چار بسوں کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 امرناتھ یاتری زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ ایک بس کابریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ تمام زخمی یاتریوں کو علاج کے لیے ضلع ہسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔معمولی زخمیوںکو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سدرشن سنگھ کٹوچ نے کہا ہے تمام زخمی یاتریوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔