مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پولیس اہلکار حادثاتی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی

ہفتہ 5 جولائی 2025 14:24

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں امرناتھ یاترا کی ڈیوٹی پر مامور ایک بھارتی پولیس اہلکار حادثاتی طور پر رائفل سے نکلنے والی گولی گلنے کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ وادی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں پیش آیا۔ زخمی اہلکار کی شنا خت شبیر احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ شبیر احمد کے بائیں پاؤں میں گولی لگی اور اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سنٹر پہلگام منتقل کیا گیا۔