محکمہ ریلوے پولیس و انتظامیہ یوم عاشور کے ایام میں عزادار حسین کو چھت پر سفر کرنے سے روکنے میں ناکام

ہفتہ 5 جولائی 2025 18:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) محکمہ ریلوے پولیس و انتظامیہ یوم عاشور کے ایام میں عزادار حسین کو چھت پر سفر کرنے سے روکنے میں ناکام، سندھ کے مختلف شہروں سے ماتمی سنگت کا ٹرینوں کی چھت پر سفر ، ہدایات کے باوجود ریلوے کے ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنا مسافروں کا معمول بن چکا ہے،ریلوئے حکام تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے پاکستان محرم الحرام( یوم عاشور) کے ایام میں عزادار حسین کو چھت پر سفر کرنے سے روک نہ سکی گذشتہ نو اور دس محرم کے ایام کو ہزاروں کی تعداد میں عزادار حسین سندھ کے مختلف شہروں سے ماتمی سنگتوں ،انجمنوں کا قافلہ ٹرینوں کی چھت پر سفر کرکے ماتمی جلوس میں پہنچے ،جبکہ ایک روز قبل چھت پر سوار کرنے والے بارہ افراد زخمی ہو گئے تھے جبکہ زخمیوں میں ایک نوجوان فوت بھی ہو گیا تھا ، واضع رہے کہ محرم الحرام کے دنوں میں ٹرینوں میں رش کے دوران مسافر اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ٹرین کی چھت پر سوار ہو جاتے ہیں جو کسی بھی لمحے جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے دوسری جانب ٹرینوں کی چھت پر سفر کے حوالے سے محکمہ ریلوئے کے حکام کا کہنا تھا کہ ہدایات کے باوجود ریلوے کے ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنا مسافروں کا معمول بن چکا ہے شہری و سماجی حلقوں میں اس حوالے سے تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔