بی این پی کا خواتین کی جبری گمشدگیوں ، انسانی حقوق کی پامالیوں بارڈر بندش کے خلاف 10جولائی کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ،15جولائی کو کوئٹہ میں سیمینار منعقد کرنے کا اعلان

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:48

وڈھ (آاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر دوستوں کا اہم اجلاس گزشتہ روز وڈھ میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل منعقد ہوا اجلاس کی کارروائی مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب چلائی اجلاس میںسینئر نائب صدر پرنس آغا موسی جان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر احمد شاہوانی ، مرکزی فنانس سیکرٹری اختر حسین لانگو ، مرکزی ہیومن راہٹس سیکرٹری احمد نواز بلوچ ، میر نذیر بلوچ ، سردار نصیر موسیانی ، بابو رحیم مینگل ، رف مینگل ، حاجی باسط لہڑی ، حاجی بہادر خان مینگل ، ٹکری شفقت لانگو ، میر مقبول لہڑی ، میر قادر بخش مینگل اور حاجی وحید لہڑی نے شرکت کی اجلاس میں سیاسی صورتحال، تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کی گئی اجلاس میں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی پامالی ، سیاسی کارکنوں کی قتل و غارت گری ، مسخ شدہ لاشوں ، خواتین کی جبری گمشدگی ، چھاپے و گرفتاریو ں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کی پر زور مذمت کی گئی اجلاس میں سردار اسد اللہ خان مینگل ، سردار زادہ گورگین مینگل سمیت خاندان کے دیگر افراد کے خلاف بوگس مقدمہ اور نوٹسز کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماضی میں بھی جعلی مقدمات ، گرفتاریوں اور پارٹی قائدین اور کارکنان کو شہید کر کے بی این پی کی سیاسی و قومی کا راستہ روکنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں جو پہلے بھی ناکام ہوئیں تو اب بھی ناکام ہوں گی پارٹی کو ایسے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا اجلاس میں بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی ، جبری گمشدگیوں بالخصوص خواتین کی جبری گمشدگیوں ، بارڈرز بندش اور کٹھ پتلی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف 10جولائی کو بلوچستان کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے اور 15جولائی کو کوئٹہ میں سیمینار منعقد کیا جائیگا جس میں سیاسی جماعتوں ، طلباتنظیموں ، انسانی حقوق کی تنظیموں ، بار کونسلز سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائیگا اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ ، ملک نصیر احمد شاہوانی ، آغا حسن بلوچ ، اختر حسین لانگو ، احمد نواز بلوچ ، غلام نبی مری شامل ہوں گے ۔