[ اسلام آبادکے حکمران اہل بلوچستان کوانسان نہیں سمجھتے اسٹبلمنٹ قابض قوتیں ہمارے وسائل پرقابض ہیں ، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:30

Jکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے حکمرانوں سے جمہوری مذاہمت,اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے ذریعے قوم کوحقوق دلائیں گے امرائے اضلاع ہرسطح پر25جولائی کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی تیاری ومنصوبہ بندی کریں۔اسٹبلشمنٹ زبردستی مسلط حکمرانوں نے مسائل کرپشن بدامنی میں اضافہ کیایے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادکے حکمران اہل بلوچستان کوانسان نہیں سمجھتے اسٹبلمنٹ قابض قوتیں ہمارے وسائل پرقابض ہیں ہمیں چیک پوسٹیں تھانے فوجی آپریشن نہیں ترقی روزگارتعلیمی ادارے اورصحت کی سہولیات چاہیے۔

(جاری ہے)

مظلوم بلوچستان کے عوام کو کوپینے کاصاف پانی تک میسرنہیں سی پیک کے ثمرات موٹروے تعلیم وصحت کی سہولیات سے محروم ہیں جبکہ سوئی گیس معدنیات سی پیک کے ثمرات سے پوراملک مستفیدبلوچستان محروم ہیں چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ بنانے کیلئے حکمران پٹرول کی قیمتوں میں اضافے والی رقم کے محتاج بن گیے ہیں جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں سی پیک پرتیزی سے کام جاری اوربڑے بڑے پراجیکٹس مکمل ہورہے ہیں بلوچستان کے باہرموٹروے ودیگربڑے پراجیکٹس بن رہے ہیں لیکن پسماندہ وسائل سے مالامال بلوچستان حقوق ترقی خوشحالی نوجوان روزگارتاجرتجارت سے محروم ہیں جماعت اسلامی اہل بلوچستان کی محرومی پریشانی مشکلات دورکرنے حقوق کے حصول کیلئے 25جولائی کواسلام آبادکی طرف مارچ کریں گے۔

نوجوان عوام وشہری لانگ مارچ میں ساتھ دے دیں۔