Live Updates

پشاور، ضلعی انتظامیہ حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ میں متحرک

اتوار 6 جولائی 2025 13:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور کی نگرانی میں ریسکیو 1122، ٹی ایم ایز، اور دیگر متعلقہ محکمے حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ نکاسی آب، بند مقامات کی صفائی اور ہنگامی امدادی کاموں پر فوری عملدرآمد جاری ہے۔ بارش کے باعث بعض علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے جس کی فوری نکاسی کے لیے مشینری اور عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ عوام الناس، بالخصوص والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ندی نالوں، تالابوں یا کھلے پانی سے دور رکھیں۔ بچوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری رابطے کے لیے ہیلپ لائن 0919211338 فعال ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :