ہری پور پولیس کی جانب سے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

اتوار 6 جولائی 2025 18:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ہری پور پولیس کی جانب سے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس منکراء اور خانپور کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ۔جلوس کے اطراف میں اونچی عمارتوں پر بھی پولیس نفری تعینات کی گئی۔ جلوس سے روٹس کو بم ڈسپوزبل یونٹ کی مدد سے کلئیر کروایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس، ضلعی انتظامیہ، سپیشل برانچ، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ، ریسکیو، ہسپتال اور ٹی ایم کے افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

ڈی ایس پی سرکل صدر قمرزمان، ایس ایچ او تھانہ صدر اختر حسین منکراء جبکہ ڈی ایس پی خانپور محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ خانپور ہارون خان تمام تر سکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کی۔ ڈی پی او ہری پور نے تمام افسران و جوانوں کو جلوسوں کے پرامن اختتام پزیر ہونے تک الرٹ اور چوکس رہ ڈیوٹی کرنے کی ہدایات دیں۔