کمشنر شہید بینظیرآباد کا ڈی آئی جی کے ہمراہ ٹنڈوآدم اور شہدادپور کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 6 جولائی 2025 21:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شہید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کے ہمراہ شہداد پور اور ٹنڈو آدم کا دورہ کرکے یوم عاشور کے موقع پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ سارہ جاوید اور ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

اس موقع پر کمشنر ندیم احمد ابڑو اور ڈی آئی جی نے ماتمی جلوسوں کے منتظمین سے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے متعلق معلومات لی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ بعد ازاں کمشنر اور ڈی آئی جی نے ٹنڈو آدم کا دورہ کرکے یوم عاشور کے موقع پر منعقد ہونے والے جلوسوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈوآدم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :