Live Updates

سیالکوٹ،یوم عاشورہ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا

اتوار 6 جولائی 2025 23:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) ملک بھر کی طرح سیالکوٹ میں نواسہ رسول ﷺ اور شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم عاشور نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا،سیالکوٹ میں 80جلوس اور 77 مجالس کا انعقاد کیا گیا ۔سیالکوٹ پولیس کی جانب سے 3000پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی قیادت میں جلوسوں کے روٹس پر ٹھنڈے مشروبات کی موبائل سبیلیں،مرد و خواتین کے لیے الگ موبائل واش رومز مہیا کیے گئے۔

اس موقع صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ،بارش کے دوران روٹس کلیئر رکھنے کیلئے اسپیشل اسکواڈ متحرک رہا، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےسیف سٹی سیالکوٹ سے مسلسل مانیٹرنگ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلع کونسل، میونسپل ادارے اورسیالکوٹ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مکمل متحرک رہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات