ضلع راجوری میں بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے گولی مارکر خودکشی کرلی

پیر 7 جولائی 2025 12:06

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں ایک بھارتی فوجی نے ضلع راجوری میں خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی 54راشٹریہ رائفلز سے وابستہ اہلکار نے راجوری قصبے سے 40کلومیٹر دور سولکی گائوں میں کمپنی ہیڈ کوارٹر کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ اس نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔