Live Updates

کہوٹہ میں بادل پھٹنے سے شدید سیلاب آ گیا

کئی گھروں میں پانی گھس گیا اور ایک بچی کے جاںبحق ہونے کی اطلاع

پیر 7 جولائی 2025 15:33

کہوٹہ میں بادل پھٹنے سے شدید سیلاب آ گیا
کہوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)کہوٹہ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا المناک واقعہ، دوسالہ بچی جاں بحق، والدہ اور دو بچے زخمی، کہوٹہ شہر کے محلہ جہات میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ماں اور دو کمسن بچے زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق امجد عرف بھٹو کے مکان کی چھت گرنے سے دو سالہ بچی جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کہوٹہ پولیس نفری، ریسکیو اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

شدید بارش کے باعث کہوٹہ مٹور چوک میں سیلاب کا منظر۔ پانی کنگ بیکری مٹور چوک سمیت متعدد دکانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی زیادہ ہونے کے باعث بہت سی گاڑیاں سڑک پر بند۔دریائے سواں،دریائے لنگ میں طغیانی آگئی۔کہوٹہ روڈ کاک پل نزد افضل مارکی دریائے لنگ اور دریائے سواں کے آپس میں جوڑ پر بارشی پانی کی وجہ سے طغیانی جڑواں شہروں میں دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات