پتوکی ، یوم عاشورہ پر پولیس کی دن رات کی انتھک محنت سے تحصیل بھر میں وائلنس کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا

پیر 7 جولائی 2025 16:45

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) یوم عاشور کے موقع پر اے سی پتوکی، ڈی ایس پی پتوکی نے بہترین انتظامات کئے سول سوسائٹی نے مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی پتوکی سجاد اکبر ،اے سی پتوکی سعد بن خالد نے دس محرم الحرام کے موقع پر بہترین انتظامات کئے اے سی پتوکی انتظامیہ اور پولیس کے بہترین سکیورٹی انتظامات کے باعث ذوالجناح کے تمام جلوس پر امن اختتام پذیر ہوئے ڈی ایس پی سرکل پتوکی سجاد اکبر نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ یوم عاشورہ پر پولیس کی دن رات کی انتھک محنت سے تحصیل بھر میں وائلنس کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہواپولیس کیساتھ تمام ممبران امن کمیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے علما نے بھی مثالی کردار ادا کیا امن سول سوسائٹی پتوکی صدر نوید بھٹی ،چئیرمین عمران یوسف بھٹی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاںنے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع بھر میں 24 جلوسوں پر پولیس نے ہزاروں شرکا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی عوام نے ثابت کیا کہ ضلع قصور ایک پر امن ضلع ہے جہاں پر انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے علما کرام، امن کمیٹی، تاجر برادری، صحافیوں اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے تمام نفری کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا ۔