مقبوضہ جموں وکشمیر،سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی خودکشی

پیر 7 جولائی 2025 17:00

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے ایک اہلکار نے پیر کے روز ضلع سانبہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار مرِدل داس رام گڑھ سیکٹر میں ملو چک کی سرحدی چوکی پر سنتری کی ڈیوٹی کررہا تھا جب اس نے خود پر گولی چلاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رام گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا ہے اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس سے پہلے ضلع راجوری میں بھارتی فوج کی 54راشٹریہ رائفلز سے وابستہ ایک اہلکار نے بھی اپنی سروس رائفل سے گولی چلاکر خودکشی کرلی تھی۔