برہان مظفر وانی مقبوضہ جموں وکشمیر کی جدوجہد آزادی کی علامت بن گئے

پیر 7 جولائی 2025 17:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی شہید مقبوضہ جموں وکشمیر کی تحریک آزادی کا وہ درخشندہ ستارہ ہے جو کشمیر سمیت دنیا بھر میں آزادی اور حریت کے لیے بر سرپیکار نوجوانوں کے ہیرو اور رول ماڈل بن چکے ہیں برہان مظفر وانی شہید نے اپنے جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نئے مہمیز اور جہت عطا کی اور کشمیری نوجوانوں کے اندر ایسا جذبہ پیدا کیا کہ آج اُن میں سے ہر ایک برہان مظفر وانی بننا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے برہان مظفر وانی کے نویں یوم شہادت پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کا یوم شہادت ساری دنیا کو یہ پیغام دے رہا ہے کہ اگر مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم کا یہ بازار گرم رہا،انسانی حقوق کی اس وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہوتی رہی،سرعام کشمیریوں پر ظلم وستم کیا جاتا رہا ہے تو پھر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ برہان مظفر وانی مقبوضہ جموں وکشمیر کی جدوجہد آزادی کی علامت بن گئے،ان کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے ان شاء اللہ بہت جلد مقبوضہ جموں وکشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اور برہان مظفر وانی شہید کا خواب پورا ہو گا۔