انتظامیہ کے بہترین انتظامات کے باعث محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی،تاجر رہنما ناصر سہگل

پیر 7 جولائی 2025 17:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) مرکزی انجمن تاجران سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ کے بہترین انتظامات کے باعث امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان محبت بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے میں جو کردار انتظامیہ اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے علاوہ تاجروں و شہریوں نے ادا کیا اس پر بھی اہلیان سرگودھا مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

ناصر محمود سہگل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ان کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے ہم سب کو اتحاد کا مثالی مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی انجمن تاجران نے پہلے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ، دونوں کے درمیان بہترین روابط پاکستان کی ترقی خوشحالی کے ضامن ہیں ۔