غزہ جنگ بندی مذاکرات،اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے

پیر 7 جولائی 2025 18:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے لیے نیتن یاہو امریکا پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے، جس میں غزہ جنگ بندی پر بات چیت ہو گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرقِ وسطی کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال بھی ہو گا۔