وزیراعلیٰ کا سائوتھ ایشین کراٹے چمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کا گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

پیر 7 جولائی 2025 20:29

وزیراعلیٰ کا سائوتھ ایشین کراٹے چمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ساؤتھ ایشین کراٹے چمپئن شپ میں دوپاکستانی کھلاڑیوں حذیفہ ارشداور آئینہ نوئیل کوگولڈ میڈل جتنے کے شاندار کارنامے پر مبارکباددی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حذیفہ ارشد اور آئینہ نوئیل کے لئے نیک خوہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نوجوان ایتھلیٹس نے ریجنل کراٹے کے میدان میں اپنی محنت، مہارت اور عزم سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

حذیفہ اور آیانا کی کامیابی نوجوانوں کے حوصلے بلند اور کھیل کے میدانوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ دے گی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوان کھلاڑیوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستان کا پرچم ہر میدان میں سربلند رہے۔