پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ ختم کردیا

پیر 7 جولائی 2025 21:53

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز کپ ختم کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26-2025 سے چیمپئنز کپ کو ختم کر دیا۔واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کروایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ قبل مینٹورز اور چیمپئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لینے کے بعد چیمپئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔شعیب ملک نے مینٹور کے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔ یاد رہے کہ چیمپئنز کپ کی 5ٹیموں کے لیے 5مینٹورز کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26-2025 سے چیمپئنز کپ کے لیے شعیب ملک، سرفراز احمد، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور مصباح الحق کو بطور مینٹور 5ٹیموں کی ذمے داری سپرد کی گئی تھی۔