سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی

پیر 7 جولائی 2025 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی9 ویں برسی 8 جولائی بروز منگل کو منائی جائیگی ۔اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وہ یکم جنوری 1928 کو بھارت میں پیدا ہوئے تھے ،انسانی خدمت کے کام کو انہوں نے اتنی وسعت دی کہ ان کی فائونڈیشن کے 400 سے زائد مراکز کام کررہے ہیں۔ وہ 25جنوری2013 کو گردوں کے عارضہ میں مبتلا ہوئے اور 8جولائی2016 کو87 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کرکے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔یاد رہے کہ انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔