لاڑکانہ کے علاقے سےمنشیات کے عادی 35 سالہ شخص کی لاش برآمد

پیر 7 جولائی 2025 20:20

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ دڑی کی حدود گھاس پڑی روڈ کے علاقے سے منشیات کے عادی 35 سالہ شخص کی لاش دیکھ کر علاقہ مکینوں نے متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع دی ،جس پر پولیس نے پہنچ کر شناخت نہ ہونے پر ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سینٹر لاڑکانہ کی انتظامیہ کے حوالے کردی جہاں لاش کی شناخت نہ ہونے پر ایدھی سینٹر لاڑکانہ کی انتظامیہ نے لاش کو لاوارث قرار دے کر غسل اور کفن دیا اور نمازِ جنازہ کے بعد لاش کو شہر کے قریب دودائی قبرستان میں دفنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایدھی سینٹر لاڑکانہ کی انتظامیہ نے بتایا کہ شناخت نہ ہونے کے باعث لاش کو غسل و کفن دے کر نمازِ جنازہ کے بعد دودائی قبرستان میں دفنایا دیا ہے۔