
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت گورننس امور بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد
پیر 7 جولائی 2025 20:30
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے اس عمل کو آسان بنایا جائے۔
حکومت خیبرپختونخوا بلڈنگ کنٹرول رجیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس کے لئے لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فعال کیا گیا ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا سیاحتی مقامات پر دریاؤں کے اطراف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو جاری این او سیز اور انکو جاری کرنے والے اہلکاروں کا ڈیٹا بھی اکٹھاکررہی ہے۔ حکومت خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے اقدامات پر اجلاس کو محکمہ سیاحت کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق اب تک 412 میں سے 254 ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس نے نکاسی آب اور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا ہے۔ گلیات، کمراٹ، کاغان، اپر سوات اور کیلاش ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے زیر انتظام علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔اجلاس میں گزشتہ ایک ہفتے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ان کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ آٹا، گھی، دالوں، آلو، پیاز، ٹماٹر، چینی کی قیمتوں کے حوالے سے جن اضلاع میں ریٹل اور سیل کا فرق زیادہ ہے وہاں ضلعی انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ پی ڈی اے حکام کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور ناردرن سیکشن رنگ روڈ مسنگ لنک پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اجلاس کو ای آفس سسٹم کے اجراء کے بارے میں بھی بتایا گیا کہ ای آفس کے تحت ای سمری سسٹم پر اس وقت 37 سمریز کا اجراء کردیا گیا ہے جبکہ ای آفس کے حوالے سے مختلف محکموں کی ٹریننگ بھی جاری ہے۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے بڑے اضلاع اربن سینٹرز کی سڑکوں کی مرمت کے لیے سروے کروایا جائے جس کے بعد اربن سینٹرز کی ان سڑکوں پر مرمت کا کام اور ان کی تزئین و آرائش کی جائے گی۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈمیپ کی رول آؤٹ کانفرنس کے بعد اس پر محکمانہ عملدرآمد پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ روڈ میپ صوبے میں مختلف شعبوں میں گورننس کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کے بعد ترتیب دیا گیا ہے جس میں گورننس، ڈویلپمنٹ اور سکیورٹی کے شعبوں میں صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ اس روڈ میپ کے اہداف اگلے دو سالوں میں حاصل کئے جائینگے۔اجلاس کو ایک اور اہم پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ یکم جولائی سے تمام محکموں میں ای پروکیورمنٹ ای پیڈز سسٹم کا اجراء کردیا گیا ہے۔ ای پیڈز سسٹم پر اب تک کل 3456 ٹینڈرز اپ لوڈ ہوئے ہیں جن میں سے 420 ایوارڈ ہوچکے ہیں، سسٹم سے حکومتی خریداری کے نظام میں شفافیت کو تقویت ملی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے 8 محکموں میں ای پیڈز سسٹم فعال تھا۔مزید قومی خبریں
-
مریدکے،سی سی ڈی پولیس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے اپنا ہی ساتھی ہلاک ہو گیا
-
ایس آئی ایف سی کے 2برس، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور برآمدات میں نمایاں اضافہ
-
190ملین پانڈ کیس، شہزاد اکبر کا کرپشن میں مرکزی کردار ثابت ہوگیا
-
ذوالفقار علی بھٹو جونیئرکا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
-
پولیس نے حمیرا اصغر کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ڈیٹا حاصل کرلیا
-
جلائو گھیرا ئومقدمات میں اعجاز چوہدری کی ضمانت درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی قیادت میں محکمہ تحفظِ نباتات میں اصلاحات اور سخت کارروائیوں کا آغاز
-
جنگی حیات کے تحفظ کے لئے قوانین کا سختی سے نفاذ کیا جائیگا، مصدق ملک
-
ساہیوال ، دوست نے قرض واپسی کے تقاضے پردوست کو زہردے کرہلاک کردیا، مقدمہ درج
-
لاہور میں نیلاگنبدکے علاقے میں زیرزمین پارکنگ پلازہ بنے گا
-
پی ٹی آئی صرف فساد کی چمپئن ، سرکاری فنڈز کو تحریک میں جھونکنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں‘عظمی بخاری
-
کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.